نجف اشرف: علامہ ساجد علی نقوی کے دفتر میں تقریبِ حلف برداری، شیخ مجیر میثمی نئے مدیر مقرر

17 ستمبر, 2026 13:54

شیعیت نیوز : نجف اشرف (عراق) میں علامہ ساجد علی نقوی کے دفتر میں ایک پروقار تقریبِ حلف برداری اور الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حجۃ الاسلام مولانا شیخ مجیر محمد میثمی نے بطور نمائندہ و مدیر دفتر اپنی نئی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت حجۃ الاسلام مولانا شیخ نذر حسین نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام مولانا شیخ محسن نے انجام دیے۔ اس موقع پر دفتر کے سابق نمائندے اور مدیر محمد سلیم انور کے اعزاز میں الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ محمد سلیم انور نے اپنے خطاب میں دورِ ذمہ داری کے دوران دفتر کی کابینہ، مجلسِ عاملہ اور نظارت کے معزز علماء کرام کے بھرپور تعاون پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مکہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، اہل یمن حرمین کے محافظ ہیں حملہ آور نہیں، مفتی گلزار احمد نعیمی

بعد ازاں نومنتخب نمائندے اور مدیر، حجۃ الاسلام مولانا شیخ مجیر محمد میثمی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ انہوں نے علماء کرام اور اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ پورے اخلاص، نظم اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دفتر کے امور کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر سیکرٹری نظارت حجۃ الاسلام مولانا شیخ صابر حسین جوادی نے دفتر کی کامیابی، علماء کرام کی توفیقات میں اضافے اور نئے مدیر کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب کا باقاعدہ اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے ہوا۔

2:40 شام ستمبر 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔