پاکستان

ہوشیار: ایف سی میں چھپی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنے پر ملت تشیع پر ملک دشمنی کا الزام

ملک خدادا پاکستان میں بیرونی سازش کے تحت پاکستان کی تاریخ میں بحیثیت قوم سب سے زیادہ لاشیں اُٹھاکر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا نے والوں کو پاک فوج کے سابقین اور ان میں چھپی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنے پر ملک و فوج دشمن قرار دینے کے لئے چند نام نہاد دفاعی تجزیہ کار متحرک ہوگئے ہیں، جو ناصر ف ملت تشیع بلکہ پاکستان کے لئے بھی خطرناک ترین بات ہے۔

واضح رہے کہ ملت جعفریہ کی قیادت اور علماء کی جانب سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جاچکا ہے کہ پاک فوج میں سعودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر فرقہ ورانہ تقسیم کی جارہی ہے،اورسابق جنرل راحیل شریف کا سعودی اتحاد کا سربراہ بنانا بھی اسی ایجنڈے کی ایک کڑی ہے او یہ ایک مخصوص ذہنیت ہے جس نے ہمیشہ پاک فوج کو تقسیم کرنے کی ناصرف کوشیش کی ہےاور ہماری اسٹرٹیجک جگہوں (جی ایچ کیو) وغیرہ پر حملے کیا ، ملت جعفریہ ہمیشہ اسی فکر کی مخالفت کرتی آئی ہے جس نے پاک فوج کے امیج کو خراب کیا ،اور ابھی بھی یہی مطالبہ کررہےہیں کہ فوج میں چھپی اُن کالی بھیڑوں کے خلاف پاک افواج خود کاروائی کرئے تاکہ پاک فوج کو کمزور کرنے کے لئے تیار کی گئی دشمن کی سازش ناکام بنائی جاسکے۔

آج نوبت یہ آگئی ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان کو حب الوطنی کا لیکچر زید حامد دے رہا ہے۔ جبکہ زید حامد یہ بھول گیا کہ کراچی سے لے کر کوئٹہ میں سیکڑوں جنازے اُٹھانے والوں  نے کبھی پاکستان مخالف نعروں اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والوں کی پشت پناہی نہیں کی۔

اس موقع پر ملت جعفریہ پاکستان کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ کچھ نام نہاد بیرونی ایجنٹس، دفاعی تجزیہ کار ملت جعفریہ کو تقسیم در تقسیم کرنے کے لئے غلیظ پروپگنڈا کررہے ہیں۔

ایک ذہنی مریض گذشتہ کئی دنوں سے ملت جعفریہ میں شرپسند اور اعتدال پسند طبقہ کی بات کرکے ایک گروہ کو پاکستان مخالف اور دوسرے کو پاکستان کا حامی ہمدرد قرار دینے کی کوشیش کررہا ہے ،یہ پروپگنڈا محض سوشل میڈیا پر پارچنار واقعہ کے بعد کچھ سوشل میڈیا اکاونٹ سے پاکستان افواج کے خلاف چلائے گئے میسجز کی بنا پر کیا جارہا ہے جو اصلی ہیں یا نقلی اس کا زید حامد کو بھی نہیں پتا۔

ہم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں دشمن پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر پاکستان کے خلاف سازش میں مصروف ہے لیکن وہ ابھی سے نہیں بلکہ گذشتہ کئی دہائیوں سے یہی کام کررہا ہے اور اس بات کو اظہار ملت جعفریہ گذشتہ کئی سالوں سے کررہی ہے لیکن جب ہم چیختے چلاتے تھے تو کسی کے کان پر جون نہیں رینگتی تھی، جبکہ اس وقت زید حامد ستو پی کر غزوہ ہند کے قصے سنانے میں مصروف تھے۔

ہم پوچھتے ہیں کہ کیا ملت جعفریہ نے مطالبہ نہیں کیا تھا کہ کالعدم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی سعودی بھارتی ایما پر پاکستان میں ملت جعفریہ کے قتل عام میں ملوث ہیں انکے کے خلاف کاروائی کی جائے؟ لیکن کسی  نے کوئی شنوائی کی۔۔ نہیں کی تو کیوں؟

آج ملت جعفریہ پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ احتجاج کرکے دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،جو انتہائی افسوس ناک بات ہے جبکہ یہ خبریں بھی سامنے ہیں سعودی عرب  نے پاکستان میں ملت جعفریہ کو سائیڈ لگانے کے لئے اشارے دیئے ہیں، زید حامد کے اس  اقدام سے اسی سازش کی بھی بو آرہی ہے۔

لہذا زید حامد سےگذارش ہے کہ وہ جس طرح ملت جعفریہ پر برس رہے ہیں اسی طرح ایف سی میں چھپے کرنل عمر جیسے بھارتی ایجنٹوں کے خلاف بھی ٹوئیٹ کریں جس  نے فائرنگ کرکے دشمن کو فرقہ واریت کو ہوا دینے کا موقع دیا۔

واضح رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مکتب اہلیبت (ع) کے خلاف سعودی عرب کی جانب سے5thجنریشن وار(5th generation war)کا آغاز کیا گیا ہے جس میں پروپگنڈے کے ذریعہ قوم کو سائیڈلائن کرنا ہے، زید حامد کی جانب سے شیعوں کے خلاف ٹوئیٹر مہم اسی پروپگنڈا مہم کا حصہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button