سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد محمد بن نائف کو برطرف کر دیا

21 جون, 2017 00:00

سعودی شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کو برطرف کر کے اپنے بیٹے محمد بن سلمان السعود کو نیا ولی عہد مقرر کر دیا ۔ ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔

جانشینی کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان نے محمد بن سلمان السعود کو ولی عہد مقرر کرنے کی سفارش کی ۔ محمد بن سلمان وزیر دفاع کے فرائض بھی بدستورانجام دیں گے۔

سعودی شاہ سلمان نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے اب تک تمام اہم عہدے اپنے بیٹوں اور قریبی رشتہ داروں کو دی ہے جس کے بعد سے آل سعود میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

8:55 شام جون 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔