یمن میں سعودی رجیم کا ایف 15 جنگی طیارہ مار گرایا گیا، یمنی فوج کی تصدیق
ایف 15 جنگی طیارہ
شیعیت نیوز : یمنی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ یمن کے صوبہ مارب کی فضائی حدود میں سعودی رجیم کے ایک جدید ایف 15 (F-15) جنگی طیارے کو نشانہ بنا کر مار گرایا گیا ہے جس کے بعد طیارہ زمین پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مکہ مکرمہ پر حملے کا دعویٰ سراسر جھوٹ، سعودی رجیم اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال رہی ہے، انصار اللہ
تفصیلات کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے سعودی رجیم کا جنگی طیارہ گرانے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ سعودی طیاروں نے یمنی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہروں پر بمباری کی، جس کے فوری جواب میں یمنی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کی اور صوبہ مارب کی فضا میں سعودی رجیم کے ایف 15 طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
جنرل یحییٰ سریع نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ یمنی فوج کی جانب سے مکہ مکرمہ پر حملے کی خبریں مکمل طور پر گمراہ کن اور بے بنیاد افواہیں ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ یمنی فوج کے اہداف بالکل واضح ہیں، اور وہ اپنے دفاع میں صرف اور صرف سعودی رجیم کی تیل کی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر ہی جوابی حملے کرتی ہے۔







