پاکستان

ملک بھر میں "یوم علی (ع)” کے جلوس باخیرت اختتام پذیر ہوگئے

شیعیت نیوز: دنیا بھر میں 21 رمضان المبارک کو حضرت علی کے یوم شہادت کے منایا گیا،اسی سلسلے میں پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی روایتی جلوس نکالے گئے اور مجالس کا اہتمام ہوا۔

کراچی اورلاہور سمیت تمام بڑےشہروں میں بڑے جلوس نکالے گئے اور یہ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔

حکومت نے اس روز کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے اور پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کیا گیا تھا۔

جلوس کے راستوں کی حفاظت کی خاطر اطراف میں کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کھڑی کی گئی تھیں جبکہ راستے میں واقع تمام دکانوں کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button