پاکستان

وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پانچ دہشگرد گرفتار

شیعیت نیوز: حساس اداروں کے ہاتھوں اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا، تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ آپریشن کیا۔ خفیہ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے انٹی ٹینک مائینز، پرائما کارڈ، کار کے نیچے لگانے والی بم ڈیوائسز اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد اسلام آباد میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے بر وقت ناکام بنا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button