پاکستان

تہران کی اسمبلی میں حملہ ہو سکتا ہے تو ہماری اسمبلی بھی محفوظ نہیں ہے، شیخ رشید

شیعیت نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گزشتہ روز کے واقعے کے محرک ملک نور اعوان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک اور درخواست دینے کیلئے پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پھر تھانے میں حاضر ہوا، رات مختلف دفعات لگائی گئی تھیں، دفعہ 25 ڈی لگائی گئی تھی جو منسوخ کر دی گئی ہے، وزیر اعظم ہاؤس میں نور اعوان کی تصاویر ہیں، آج سپیکر کو تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تہران کی اسمبلی میں حملہ ہو سکتا ہے تو ہماری اسمبلی بھی محفوظ نہیں ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ اسمبلی پر سچ مچ حملہ ہو جائے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ سے پہلے حکومت کی سیاسی رپورٹ جاری ہو جائے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نور اعوان کا ڈپٹی سپیکر نے کارڈ بنایا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے جا رہا ہوں، اگر ایکشن نہ ہوا تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جاؤں گا، یہ سب کچھ کیا دھرا نواز شریف اور شہباز شریف کا ہے، میری جان کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button