پاکستان

کیانی سیکٹرز پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کا بھر پور جواب

شیعیت نیوز: بھارتی فوج نے ایل او سی پر نکیال اورکیانی سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری زخمی ، پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے نکیال اور کیانی سیکٹرز پر بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھارتی مورچوں کو موثر اور بھر پور انداز میں نشانہ بنایا۔

دفتر خا رجہ کے مطا بق کیانی سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی سے4 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button