پاکستان

پاکستان کی امام خمینی کے مزار پر ہونے والے دہشتگردانہ حملہ کی مذمت

شیعیت نیوز: پاکستان نے ایران کے دارالحکومت تہران میں پارلیمنٹ کی عمارت اور آیت اللہ خمینی کے مزار پر بدھ کو ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ان حملوں میں کم از کم 12 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے موثر اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

ایران پاکستان کا پڑوسی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سرحد لگ بھگ 1000 کلو میٹر طویل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button