سعودی عرب

امریکا کی خوشنودی کی خاطر آل سعود نے ہزاروں زائرین کو مکہ آنے سے روک دیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے اپنی ہٹ دھرمی اور امریکا کی خوشنودی کی خاطر ہزاروں زائرینں مکہ و مدینہ کو رمضان میں مقدس مقامات کی زیارات کی سعادت سے محروم کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قطر کے ساتھ حالیہ تنازعہ اور سعود ی و امارتی ممالک کے قطر کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے بعد ہزاروں زائرین دنیا بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر پھنس گئے ہیں جنہوں  نے قطر ائیر لائن سے مکہ و مدینہ جانا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت متعدد ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد عمرہ کے لیے براستہ قطر سعودی عرب کا سفر کرنے والے پاکستانی زائرین بھی دوحہ میں محصور ہوگئے تھے۔

دھیاں رہے آل سعود  ۱۰۰ سال قبل برطانیہ کی ایما پر حجاز مقدس پر قابض ہوگئے تھے اور اس جگہ کا نام تبدیل کرکے اپنے خاندان کے نام پر رکھ دیا تھا آج یہی آل سعود امریکا کی خوشنودی کی خاطر اپنے ہی اتحادی ملک قطر کے خلاف سا زش کررہے ہیں، اس قبل بھی کئی ایک اسلامی ممالک میں آل سعود سامراجی ایجنڈوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنے پیسوں اور سازشوں کے ذریعہ ان ممالک کو تبا ہ و برباد کرچکے ہیں۔

قطر ماضی میں امریکا و سعودی عرب کا اتحادی تھا جس  نے امریکا و سعودی عرب کی لیبیا اور شام میں جاری جنگ میں کافی خرچہ برداشت کیا یہاں تک کے داعش و القائدہ جیسی دہشتگردی تنظیموں کو بھی پالا اور بڑا کیا لیکن آج اپنی اقتصادی حالات کے پیش نظر جب امریکا کو خلیجی ممالک کے تحفظ کے لئے فراہم کیے جانے والی جگا ٹکیس کی رقم دینے سے انکار کردیا تو اس پر امریکا نے علاقائی قضاب آل سعود کے ذریعہ گھیرا تنگ کرکے اسے عالمی تنہائی کا سامنا کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

لہذا وقت کا تقاضہ ہے کہ امت مسلمہ فوری طور پر آل سعود جیسے اسلام دشمن اور خائن حکمرانوں کے خلاف خود کو متحد کرے جو سامراج کے ہاتھوں کھیل کر اسلامی دنیا کر تباہ و برباد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button