سعودی عرب

سعودی عرب نے قطر کے ٹی وی چینل کا دفتر بند کردیا

سعودی عرب نے قطر پر فضائی، زمینی اور سمندری راستے بند کرنے کے بعد قطر کے ٹیوی چینل الجزیرہ کا دفتر بھی بند کردیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے قطر کی سائٹوں اور اخباروں کو بھی فیلٹر کردیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ، امارات ، بحرین ، مصر یمن کی مستعفی حکومت اور لیبیا نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button