ایل او سی: پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں 5 بھارتی فوجی ہلاک

03 جون, 2017 00:00

شیعیت نیوز: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول کے سیکٹر تتہ پانی پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے متعدد بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

قبل ازیں جمعرات کو بھی لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

1:47 صبح جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔