دنیا

دہشت گرد گروہ افغانستان کو اپنے خفیہ ٹھکانے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں : اشرف غنی

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں مقیم مختلف ملکوں کے سفیروں اور نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری گروہ اس ملک میں بدامنی پھیلا کر علاقے اور پوری دنیا کو ناامن کرنا چاہتے ہیں-

محمد اشرف غنی نے کابل کے سفارتی علاقے میں گذشتہ بدھ کو ہونے والے دھماکے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دھماکے امن و استحکام قائم کرنے کی کابل کی کوششوں کو معلق نہیں کر سکتے-

افغان صدر نے کہا کہ قومی اتحاد حکومت نے قیام امن کی راہ میں بے پناہ مسائل کے باوجود، امن و استحکام کے لئے بہت سے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور جو لوگ جنک چاہتے ہیں انھیں فوج اور سیکورٹی اہلکار منھ توڑ جواب دیں گے-

متعلقہ مضامین

Back to top button