پاکستان

گلگت: نگر حلقہ 4 کے شیعہ علماء کونسل کے رہنما شیخ اختر نے تحریک انصاف جوائن کرلی

شیعیت نیوز: گلگت نگر حلقہ 4 سے اسلامی تحریک کے رہنماء شیخ اختر حسین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی جی بی کے جنرل سیکرٹری فتح اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے دو سال ہونے کو ہے علاقے کی تعمیر و ترقی اور غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ صوبائی حکومت نے کرپشن کے سابق تمام ریکارڈ کو پیچھے چھوڑا ہے۔ سرکاری ملازمتوں سے لیکر ٹھیکوں تک وزیراعلٰی کے اخکامات پر تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے شیخ اختر حسین کی شمولیت کو پارٹی کی کامیابی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ نگر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں انہیں پارٹی کا ٹکٹ دیا جائے گا اور امید کا اظہار کیا کہ نگر کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کو کامیاب کریں گے۔ اسلامی تحریک کے سابق رہنماء شیخ اختر حسین نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک ملک میں عمران خان ہی واحد بندہ ہے جو حق کی بات کرتے ہیں اور کرپشن سے پاک عدل و انصاف پر مبنی نظام کی بات کرتے ہیں۔ جس سے متاثر ہو کر آج میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں۔ انشااللہ پارٹی کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے یہ سیٹ جیت کر پارٹی کو نگر کے عوام کی جانب سے تحفہ دونگا۔ پریس کانفرنس میں حشمت اللہ سمیت دیگر صوبائی رہنماء اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button