سعودی عرب

سعودی عرب نے قطر کے بادشاہ کو بغاوت اور اقتدار سے ہٹانے کی دھمکی دیدی

سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور امریکہ میں مقیم سعودی عرب کی لابی کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کو اپنے حامیوں کے ذریعہ بغاوت اور اقتدار سے ہٹانے کی دھمکی دیدی ہے۔

امریکہ میں سعودی لابی کے سربراہ سلمان الانصاری نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارا حشر بھی مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیسا ہوگا جس طرح سعودی عرب نے مصر کے سابق صدر ممحد مرسی کو سبق سکھایا اور اقتدار سے ہٹا کر جیل میں بھی دیا تمہیں بھی خادم الحرمین ملک سلمان کی مخالفت اور ایران کے ساتھ دوستی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ادھر سعودی عرب کے اخبار الریاض نے بھی 5 کودتا کے عنوان سے لکھا ہے کہ چھٹا کودتا بھی قطر میں ممکن ہے اور سعودی اخبار نے قطر میں ہونے والے کودتا کے بارے میں جائز ہ لینے ہوئے قطر کے بادشاہ کو اقتدار سے معزول کرنے کی دھمکی دی ہے۔

الریاض کے مطابق قطر کے بادشاہ کے چچازاد بھائیوں نے سعودی بادشاہ کو خط لکھ کر اس سے معذرت طلب کرتے ہوئے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے بیزاری کا اظءار کیا ہے۔ سلمان الانصاری آل سعود کا خاص اور اہم آدمی ہے جس نے چند ماہ قبل آشکارا طور پر سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اتحاد کی تشکیل پر زوردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button