آئی ایس او کے تحت طلبہ تنظیموں کے رہنماوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام

01 جون, 2017 00:00

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں متحدہ طلباء محاذ کی رکن تنظیموں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی، سید احسن نقوی، مدثر حیدر سمیت مرکزی کابینہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامی جمعیت طلبہ، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ، مرکزی صدر جمعیت طلباء اسلام (س)، جمعیت طلباء اسلام (ف)، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ افطاری کے بعد نماز باجماعت ادا کی گئی۔

9:25 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top