پاکستان

ریال پر پلنے والے حکمرانوں یاد رکھو قوم کی عزت کو محب وطن بچائینگے، علامہ علی رضوی

شیعیت نیوز: صوبائی سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان علامہ آغا علی رضوی نے استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجتماع ظالموں سے نفرت ،مظلوموں کی حمایت،دجالی طاقتوں سے مقابلے اور استقامت کے لیے منعقد ہوا ہے، ہم دجالیوں کا بھرپور مقابلہ کریں اورمنہ توڈ جواب دینگے ، دجالیوں نے یمن سے سبق حاصل نہیں کیا،لبنان کی شکست سے کچھ نہیں سیکھا،عراق اور شام سے سبق حاصل نہیں کیا ، پاکستان کے حکمران تجار ت کر رہے ہیں اور قوم کا سودا کررہے ہیں، حکمران ڈالر کے عوض قوم کو بیچ رہے ہیں ۔ ریال پر پلنے والے حکمرانوں یاد رکھو قوم کی عزت کو محب وطن بچائینگے۔70سال سے ملت کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے ہمارے آباواجداد نے پاکستان کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا ۔اے کرپٹ حکمرانوں تم مانو یا نہ مانو ہم پاکستانی ہے ۔گلگت بلتستان کی حکومت علامہ شیخ نئیر مصطفوی اور علامہ شیخ علی فوری طور پر رہا کرے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button