یمن

یمن پر سعودی جارحیت 23 یمنی شہید

یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ، بہیمانہ، مجرمانہ بمباری اور بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب نے تعز شہر کے موزع علاقے میں کل ہوائی حملہ کیا جس میں 23 یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز میں بازار سے لوٹنے والی ایک بس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 یمنی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی 

شامل ہیں ۔

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں پر عالمی اور انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ یمنی عوام سعودی عرب کے بھیانک اور سنگين جرائم کے مقابلے میں گزشتہ دو برسوں سے استقامت اور پائمردی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت کے دوران اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button