ایران میں اللہ کے فضل و کرم سے امن، استحکام اور سلامتی کی بہترین فضاقائم ہے ۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

17 مئی, 2017 00:00

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے صدارتی انتخابات سے قبل ایرانی عوام کے بعض مختلف طبقات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایران ایک غیر مستحکم خطے میں امن ، سکون اور سلامتی کے ساتھ صدارتی اور شہری کونسلوں کےانتخابات منعقد کرنے میں مشغول ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسی ملین (80 ملین) پر مشتمل ملک میں صدارتی اور شہری کونسلوں کے انتخابات مکمل طور پر آرام و سکون اور امن و سلامتی کے ساتھ منعقد ہورہے ہیں ۔ انتخابات سے متعلقہ تمام ادارے اپنے وظائف اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے تلاش و کوشش اور محنت سے کام کررہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عوام کے ووٹوں کی حفاظت انتخابات سے متعلقہ اداروں کی اصلی ذمہ داری ہےاور وہ عوام کی آرا کے امین اور محافظ ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ممکن ہے کہ بعض افراد انتخابات میں قانون شکنی اور خلاف ورزی کی تلاش و کوشش کریں لیکن نگراں اور سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون شکنی کرنے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات سے قبل اور انتخابات کے بعد نظم و نسق پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے تجربہ کیا ہے کہ نظم و نسق ہمیشہ اس کے فائدے میں رہا ہے اور قانون شکنی ایرانی قوم کے لئے پسندیدہ اور سزاوار نہیں ہے۔

5:53 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔