امریکی جارحیت میں یورپی اڈوں کا استعمال، نائب ایرانی وزیر خارجہ کا نیٹو سیکریٹری جنرل کے بیان پر ردعمل

25 ستمبر, 2026 06:52

شیعیت نیوز : ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے ایران کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کی حمایت کے لیے یورپی اڈوں کے استعمال سے متعلق نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کی حمایت میں یورپی اڈوں سے 5 ہزار پروازیں کیے جانے کا اعتراف اس بات کو واضح کرتا ہے کہ یورپ اس جارحیت کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد جہنم واصل

انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جن حکومتوں نے اپنا علاقہ امریکہ کے اختیار میں دیا ہے، وہ کسی صورت اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہوسکتیں۔ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اس عمل پر ان کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

7:37 صبح ستمبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔