اقوام متحدہ میں صدر پزشکیان کا خطاب ایرانی قوم کی آواز ہے، میجر جنرل امیر حاتمی

24 ستمبر, 2026 14:50

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریر کو شاندار قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس خطاب کو بہادر، مزاحمت کرنے والی اور باوقار ایرانی قوم کی استقامت کی آواز قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں میجر جنرل امیر حاتمی نے صدر پزشکیان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "جناب صدر! آپ نے شاندار کام کیا، ہم تہہ دل سے آپ کے شکر گزار ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ محترم صدر کی تقریر زور و جبر کرنے والے دشمن کے مقابلے میں پورے ایران کے اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظہر تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا عراقی سفارت خانے کا دورہ، زائرین اور طلبہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر پزشکیان نے اقوام متحدہ کے فورم پر باوقار اور طاقتور اسلامی ایران کی حقانیت، اقتدار اور اپنی آزادی، علاقائی سالمیت اور اسلامی جمہوری نظام کے دفاع کے عزم کو پوری دنیا کے سامنے بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔

3:03 شام ستمبر 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔