پاکستان

پاک ایرانی حکام کا سرحدی محافظوں پر حملے والے علاقے کا مشترکہ دورہ

شیعیت نیوز: پاک ایران سرحد پر پاکستانی اور ایرانی حکام نے ایرانی فورسز کے محافظوں پر حملے کئے جانے والے علاقے کا دورہ کیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ، کرنل کاشف اعجاز اور ایرانی حکام کی جانب سے کرنل نجف سفری اور کرنل سہادی و دیگر نے چاغی سے متصل پاک ایران سر حدی علاقے رباط اور کچاو کے علاقوں کا دورہ کیا۔ پاک ایران سرحد پر سکیورٹی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سے قبل بروز جمعرات بھی پاکستان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر چاغی کی سربراہی میں ایرانی کرنل نجف سفری کے سربراہی میں وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، سرحدی شہر تفتان میں چھ گھنٹے طویل مذاکرات جاری رہے اور گذشتہ روز دوبارہ ایرانی فورسز اور پاکستانی سرحدی فورسز اور ڈپٹی کمشنر چاغی کی سربراہی میں وفد کی شکل میں دورہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button