سعودی مفتی نے امریکی صدر ٹرمپ کو اللہ کا خادم قرار دیدیا
شیعیت نیوز: امریکی غلامی میں پیش پیش سعودی عرب کے ایک عالم دین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’اللہ کا خادم‘‘ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عالم دین نے امریکی ٹرمپ کو اللہ کا خادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مفادات میں بہتر کام کریں گے۔ سعد بن غنیم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے اللہ پاک ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے پروں کا سایہ کرتے ہوئے انہیں صحیح سمت میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔ سعد بن غنیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ لکھا کہ ’’یا اللہ! ٹرمپ تیرے خادموں میں سے ایک خادم ہے، تو اس کی قسمت اور اس کی ذات کا مالک ہے اور اس کی رہنمائی فرما تاکہ وہ مسلمانوں کے بہترین مفادات کیلئے کام کر سکے۔ سعودی عالم دین کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور مذکورہ بیان کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
دھیاں رہے کہ یہ وہ سعودی عرب ہے جسکے کے لئے پاکستانی نام نہاد مفتی عام عوام کو بے اسلام کا خادم قرار یدیتے ہیں، جو یہود و نصار کو اللہ کا خادم سمجھتے ہیں۔