پاکستان

پاراچنار میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

شیعیت نیوز: پاراچنار میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، جس کے دوران بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق منصوبے کی وارننگ 25مارچ کو ملی تھی اور 11مئی کو گاڑی پکڑ لی گئی۔ آپریشن ردالفساد کے تحت پارا چنار میں بڑا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 مارچ کو ایک گاڑی کے ذریعے دہشت گردی کے منصوبے کی وارننگ ملی تھی۔ وارننگ ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس گاڑی کی تلاش میں تھے۔

گیارہ مئی کو سیکورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی کو خار لاچی کے قریب ٹریک کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button