غیبت کبری کے بعد امامؑ کے ظہور کیلئے زمینہ سازی ہمارے لئے واجب ہے،سربراہ ایم ڈبلیو ایم

12 مئی, 2017 00:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 15 شعبان امام زمانہ (عج) کا یوم ولادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد  کرنا ہوگا کہ اپنی زندگی کو امام (عج) کے حقیقی محب کے طور پر گزاریں گے، غیبت کبری کے بعد امامؑ کے ظہور کیلئے زمینہ سازی ہمارے لئے واجب ہے۔ مرکزی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امامؑ کی نصرت صرف وہی لوگ کریں گے، جنہیں امام علیہ السلام کی حقیقی معرفت حاصل ہے، امامؑ کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے، آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے، آپ پوری انسانیت کیلئے نجات دہندہ ہیں۔

11:50 صبح مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔