سعودی عرب

راحیل شریف نے فہد بن ترکی کو نیا سعودی آرمی چیف بنانے کی سفارش کردی

شیعیت نیوز: سعودی آرمی چیف کی تبدیلی جنرل (ر) راحیل شریف کے مشورے سے عمل میں لائی گئی ہے کیونکہ سعودی عسکری اتحاد کے سربراہ اتحاد کی باقاعدہ فوج کو تشکیل دینے سے قبل مملکت میں ایک ایسا متحرک اور نوجوان آرمی چیف چاہتے تھے جس کے ساتھ ایک جانب تو اچھی ورکنگ ریلیشن قائم ہوسکے اور دوسری جانب وہ خود سعودی افواج کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کے قابل ہو۔

قومی روزنامہ روزنامہ خبریں کے مطابق خود سعودی فرمانروا بھی سابق سعودی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عید الاسلاوی کو آرام دینا چاہتے تھے کیونکہ یمن کے ساتھ جاری لڑائی میں بھی ان کی جانب سے کئے گئے غلط فیصلوں سے مملکت کے مفادات کو براہ راست نقصان پہنچا تھا۔

اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاہ سلمان سابق آرمی چیف سے ملک میں ایک اقلیتی فرقے (شیعہ) کے خلاف ہونے والے آپریشنز اور ان کے نتائج پر کئی بار ان کی سرزنش بھی کرچکے تھے لیکن ان کی طرف سے کسی بھی قسم کی نئی سٹریٹجی کو سامنے نہیں لایا گیا، جس کے بعد بالآخر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کی جگہ فہد بن ترکی کو نیا آرمی چیف مقرر کیا جائے، جس کی سفارش جنرل (ر) راحیل شریف نے کی تھی۔

سعودی شاہ کی جانب سے اس اقدام سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان معاملات میں سعودی عسکری اتحاد کے سربراہ کی رائے کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اسی لئے کچھ عرصہ قبل ان کے مشورے پر ایران کو بھی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button