حزب اللہ دہشتگرد تنظیم نہیں، سعودی وزیر خارجہ کو روس کے وزیر خارجہ نے کھری کھری سنادی

28 اپریل, 2017 00:00

شیعیت نیوز: روسی وزیر خارجہ کا اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حزب اللہ دمشق کی دعوت پر شام میں داخل ہوئی ہے۔

عادل الجبیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس ایک دوسرے کے مشورے سے بہت سے مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں دونوں ممالک کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مناسب مواقع موجود ہیں۔

لاوروف نے تاکید کی کہ اپنے اہم مراحل میں داخل ہونے والے ملک شام کے معاملے کو سلجھانے کیلئے ماسکو سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گا۔

لاوروف نے تاکید کی کہ یمن اور شام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے پاس مناسب وقت موجود ہے نیز ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی کوششیں بھی کریں گے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم نہیں مانتا اور روسی ایئرفورس کی طرح حزب اللہ بھی شامی حکومت کی دعوت پر قانونی طریقے سے اس ملک میں موجود ہے۔

عادل الجبیر نے حزب اللہ اور ایران کی سپاہ پاسدارن پر الزام لگایا کہ بہت سے ثبوت موجود ہیں جن سے ثابت وتا ہے کہ وہ شام میں ایک مخصوص قوم کا صفایا کر رہے ہیں، دنیائے عرب میں حزب اللہ اور سپاہ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

لاوروف نے عادل الجبیر کی بات پر کہا کہ جسے تم ایک قوم کا صفایا کہہ رہے ہو وہ شامی حکومت اور مسلح باغیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت انجام پا رہا ہے۔

لاوروف نے خان شیخون پر ہونے والے کیمیائی حملے کے بارے میں کہا کہ پابندیاں لگانے سے پہلے اس مسئلہ کی تحقیقات ہونی چاہئے ہم نے اس مسئلہ کی تحقیقات کیلئے ایک غیر جانبدار بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دئے جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن مغرب نے اس کمیٹی کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کردی۔

2:28 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔