مقبوضہ فلسطین

صہیونی پولیس کی قبلہ اول بیت المقد س کی بے حرمتی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج اور پولیس کی نگرانی میں83 یہودی آباد کاروں نے مسجداقصیٰ پردھاوا بول کرمذہبی رسومات ادا کرنے کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

خواہ وہ بےگناہ فلسطینیوں پر بمباری ہو یا اذان پر پابندی، مسلمانوں کو جسمانی اور ذہنی اذیت دینا یہودیوں کی پہلی ترجیح ہے۔

تازہ واقعے میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی نگرانی میں83 یہودی آباد کاروں نے مسجداقصیٰ پردھاوا بول کرمذہبی رسومات ادا کرنے کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

یہودی مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے جبکہ شام کویہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے اندرونی اطراف میں گھومتے اورسیٹیاں بجاتے رہے۔

علاوہ ازیں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد پولیس نے گزشتہ روز غرب اردن سے مزید6 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button