اسرائیل کی دمشق ائیرپورٹ پر حملے کی تصدیق

27 اپریل, 2017 00:00

اسرائیل نے دمشق ایئرپورٹ کے گوداموں پر میزائلوں سے حملہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ ایزرائیل کاٹز نے آج صبح ہونے والی اسرائیلی جیٹ جہازوں کی دمشق کے ائیرپورٹ پر بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حزب اللہ تک ایرانی ہتھیاروں کی ترسیل کو ہر صورت روکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں ابھی تک دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ائیر پورٹ کو قابل ذکر نقصان پہنچا ہے۔

6:27 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔