یوم شہادت حضرت امام موسی کاظم(ع) پر لاکھوں زائرین کی مقدس روضے پر حاضری

22 اپریل, 2017 00:00

شیعت نیوز (کاظمیین)حضرت امام موسی کاظم عليہ السلام کے يوم شہادت کے سلسلے ميں بغداد سميت عراق بھر کے شہروں اور دنيا کے مختلف ممالک کے زائرين اورعزادار کاظمين پہنچ رہے ہیں اور رپورٹوں کے مطابق جمعے کے روز تک 10 لاکھ زائرين کاظمين پہنچ چکے تھے.

عراق کے وزيراعظم نے يوم شہادت امام کاظم (ع) کے حوالے سے ملک بھر ميں عام تعطيل کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز بغداد ميں سيکورٹی انتظامات کا جائزہ ليا اور سيکورٹی حکام کو زائرين کی سلامتی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے.

حضرت امام کاظم (ع) کے حرم ميں ہر زبان اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے عزادار موجود ہيں، حرم کے کونے کونے ميں عزادار بيٹھے ہوئے ہيں اور اس عظيم شہادت پر آنسو بہا رہے ہيں.

7:41 شام جون 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔