یمن

سعودی جارحین کے خلاف یمنی فوج اور رضاکاروں کی جوابی کارروائی

شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک)جارح سعودی فوجیوں کے خلاف کارروائی میں یمنی فوج نے نجران کے الثویلہ علاقے میں ایک سعودی فوجی ہیڈکوارٹر اور کئی فوجی ٹھکانوں کو توپخانوں اور کاتوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا – یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے نجران میں الخضرا گذرگاہ کے سامنے بھی سعودی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا- اس کارروائی میں جارح فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا- یمنی فوج نے منگل کی صبح صوبہ لحج کے کرش علاقے کی جانب سعودی فوج اور اس کے اتحادی فوجیوں کی پیشقدمی روک دی اور انھیں پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا – المیادین ٹی وی نے بھی یمن کے فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ تعز میں معزول صدر منصورہادی کے تیس سے زیادہ فوجیوں اور کئی کمانڈروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے –

 

متعلقہ مضامین

Back to top button