مشرق وسطی

حماہ” کے تمام مضافاتی علاقے النصرہ فرنٹ سے آزاد ہوگئے

شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک )شامی ائیر فورس نے "القابون” میں النصرہ فرنٹ کیخلاف کارروائی کرکے اس علاقے کو آزاد کرالیا ہے جبکہ اس علاقے کے مضافات میں آپریشن تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب انتہا پسند گروہ جیش الاسلام نے اعتراف کیا ہے کہ اس گروہ کے اہم سرغنہ "ماہر المیدانی” حماہ کے مضافاتی علاقوں میں آپریشن کے دوران مارا گیا ہے۔

شامی فوج نے آج صبح "جوبر” میں دہشتگرد گروہ کے زیر قبضہ ایک سرنگ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس سرنگ پر تعمیر شدہ عمارت میں تمام دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یہ ایسے موقع پر ہے جب دہشتگردوں نے دوسرے روز بھی دمشق کے مضافاتی علاقوں پر کئی مارٹر گولے فائر کئے جس کی وجہ سے متعدد عام شہری زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی دہشتگردوں کے مارٹر گولوں سے ایک بچی اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب حلب کے مضافات میں بھی سخت لڑائی جاری ہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشتگردوں کو شدید نقصان پڑا ہے۔

شام کے جدید ترین نقشے کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ دو مہینوں کے دوران جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا، شامی فوج نے انہیں دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button