یمن

یمنی فوج کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اسنائپروں نے صوبہ مارب کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے پندرہ فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان میں یمنی فوج کی ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران سعودی فوج کے ایک ٹرک کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار گیارہ سعودی فوج ہلاک ہوگئے۔
جیزان کے سرحدی علاقے میں ہونے والے ایک اور دھماکے میں سعودی سرحدی گارڈ کی گشتی گاڑی تباہ اور اس میں سوار ایک افسر ہلاک ہوگیا۔ اس حملے میں تین سعودی سرحدی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button