ایران

ایران کی پالیسی ، اقتصاد اور ٹیکنالوجی کا محور عوام ہیں : وزیرخارجہ جوادظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سنیچر کو تہران میں شیئرمارکیٹ ، بینکینگ اور بیمے کی دسویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام محوری ایک مسلمہ حقیقت اور ایران کی سیاسی ، سائنسی اور اقتصادی طاقت کی بنیاد ہے – وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف عراق کی بعثی حکومت کی مسلط کرد ہ جنگ کے دور میں دشمن نے دفاعی ہتھیاروں تک ایران کی رسائی پر پابندی لگا دی لیکن آج ایرانی ماہرین کی کوشش سے ایران نے ایسی صلاحیتیں حاصل کر لی ہیں کہ اب کسی میں ایرانی عوام کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے – انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام نے چار سال پہلے صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ اقتصادی دباؤ برداشت کر سکتے ہیں لیکن سیاسی دباؤ اور منہ زوری کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے- وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایران کے ایٹمی سمجھوتے اور جامع مشترکہ ایکشن پلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی اور استقامتی اقتصاد کو نگاہ میں رکھتے ہوئے جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد اور علاقے کی سیکورٹی کو مضبوط بنانا ایران کی وزارت خارجہ کی اہم ترجیح ہے – تہران میں شیئرمارکیٹ ، بینکینگ اور بیمے سے متعلق دسویں بین الاقوامی نمائش میں تین سو اکیاون ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button