امریکہ میں سعودی بینکوں اوربن لادن خاندان کی مختلف کمپنیوں پر مقدمہ درج

14 اپریل, 2017 00:00

امریکہ کی متعدد انشورنس کمپنیوں کی جانب سے سعودی بینکوں اوربن لادن خاندان کی مختلف کمپنیوں کے خلاف نائن الیون کے ہرجانے کا مقدمہ درج کرادیا ہے، مقدمے میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ نیویارک کی عدالت میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حملوں میں سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد کی ، عدالت انہیں سعودی عرب سے خون بہا دلوائے۔
مقدمے میں سعودی عرب کے 2 بینکوں الراجحی بینک اور نیشنل کمرشل بینک کے علاوہ بن لادن خاندان کی مختلف کمپنیوں کو نائن الیون حملوں میں مدد فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے 4 ارب20 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، یہ رقم نائن الیون کے متاثرین کو ادا کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں وہابی دہشت گرد تنظیموں کو مدد فراہم کررہا ہے۔

7:52 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔