ویٹیکن کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورۂ جامعہ عروۃ الوثقیٰ، بین المذاہب مکالمے کا فروغ قابل تحسین ہے، علامہ سید جواد نقوی

14 نومبر, 2026 08:11

شیعیت نیوز: مسیحی مذہب کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم کی جانب سے ویٹیکن کے محکمہ برائے بین المذاہب مکالمہ کے سیکرٹری آرچ بشپ مونسینیور اندونیل جے کوڈیتھواکو اور شعبۂ اسلام کے ذمہ دار ریورنڈ فادر مارکس سولو نے پاکستان کی ممتاز مسیحی مذہبی شخصیات کے ہمراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا اور علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بین المذاہب مکالمے، مختلف مذاہب کے درمیان باہمی احترام و ہم آہنگی اور انسانی اقدار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے منظم تعلیمی و انتظامی نظام، علمی و تربیتی سرگرمیوں اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ سید ساجد علی نقوی سے تعزیتی ملاقات، فرزندان آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مہتمم اور تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویٹیکن کے وفد کی جانب سے بین المذاہب مکالمے کے فروغ کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے دروازے ہی نہیں بلکہ ہمارے دلوں کے دروازے بھی آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ملاقات کے بعد وفد نے مسجد بیت العتیق، خواتین کے تعلیمی ادارے جامعہ ام الکتاب اور مفازۃ الحیات ہسپتال سمیت مختلف تعلیمی و فلاحی شعبہ جات کا دورہ کیا اور جامعہ کی خدمات کو سراہا۔

8:29 صبح نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔