فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اور غزہ سے عملی یکجہتی جاری رکھیں گے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

14 نومبر, 2026 08:10

شیعیت نیوز: قائد حزب اختلاف سینیٹ اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما شیخ ڈاکٹر مروان محمد ابو راس نے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں فلسطین اور غزہ کی صورتحال، غاصب اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کی جدوجہد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال، بالخصوص فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام پر جاری صیہونی جارحیت، سنگین انسانی بحران اور فلسطینی عوام کی مزاحمت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریوں پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر صیہونی حملہ واضح جنگی جرم ہے، حزب اللہ لبنان

شرکائے ملاقات نے مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت، ان کے ساتھ عملی یکجہتی اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ علامہ سید حسنین عباس گردیزی، پرنسپل جامعہ الولایہ علامہ سید علی محمد نقوی، ڈاکٹر شبیر سعیدی، ڈاکٹر یونس حیدری، مولانا علی شیر انصاری، مولانا زاہد زاہدی، مولانا ثمر عباس اور اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔

8:29 صبح نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔