مسلم ممالک طاقت کے بجائے باہمی مذاکرات سے علاقائی بحرانوں کا حل نکالیں، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

14 نومبر, 2026 08:08

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی کی مسجد و امام بارگاہ بقیۃ اللہ ڈیفنس میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی تنازعات کو محض طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ مسلم ممالک کو باہمی مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے بحرانوں کا حل نکالنا چاہیے تاکہ مزید تباہی اور انسانی مشکلات سے بچا جا سکے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قرآن مجید اور تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ظلم، فساد اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد اور مظلوموں کی حمایت دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران تعاون کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

انہوں نے فلسطین اور یمن کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں کسی قسم کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے اور ہر مسلمان کو اپنی استطاعت کے مطابق ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔

خطبے کے اختتام پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نوجوانوں کو کمپیوٹر سائنس اور جدید فنی تعلیم دلانے، معاشی حالات کے پیش نظر فضول اخراجات سے اجتناب کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے پر زور دیا۔

8:29 صبح نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔