یمن

یمن؛ سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 2 یمنی شہید، 4 زخمی

سعودی اتحادی افواج کے الحدیدہ علاقے میں نمک کے کارخانے پر بمباری کے نتیجے میں دو افراد شہید اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی اتحادی افواج نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران میدی اور حرض علاقوں پر 12 مرتبہ بمباری کی۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کی جانب سے صوبہ مارب کے فاطم اور صلب نامی پہاڑوں پر حملے کے نتیجے میں متعدد سعودی آلہ کار ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق تاحال 7400 بے گناہ شہری موت کے بھینٹ چڑھ چکے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button