صوبہ نینوا میں ہوائی حملےمیں 200 داعش دہشت گرد واصل جہنم
شیعت نیوز (بغداد)عراق کے صوبہ نینوا کے علاقہ البعاج میں فضائی حملے میں 200 سے زائد وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے صوبہ نینوا میں البعاج علاقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں داعش کے اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔








