عراق

عراق و ایران کے، مختلف شعبوں منجملہ اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعلقات فروغ پا رہے ہیں

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنے ملک میں ایران کے کردار کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ عراق کی طویل مشترکہ سرحدیں قائم ہیں اور اسی بنا پر بغداد نے ہمیشہ تہران کے ساتھ بھرپور تعاون پر تاکید کی ہے۔انھوں نے الحرہ ٹی وی سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ عراق و ایران کے، مختلف شعبوں منجملہ اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعلقات فروغ پا رہے ہیں اور عراق کے مقدس شہروں میں زیارتوں کے لئے آنے والے ایرانی شہریوں کی وجہ سے عراق کے بعض صوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوا ہے۔ عراق کے وزیر اعطم نے علاقے کے مسائل اور بعض ملکوں میں پائی جانے والی بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بعض مسائل کی بنا پر علاقائی ملکوں کو بحران کا سامنا ہے جس میں سے ایک، داعش دہشت گرد گروہ کا وجود ہے۔ حیدر العبادی نے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں امن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب تک سولہ لاکھ لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں اور یہ ان کی حکومت کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق کے تمام علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد اور ان علاقوں میں امن قائم کیا جائے گا جبکہ حکومت، بنیادی تنصیبات کی تعمیرنو کے منصوبے کو بھی ترجیحات میں شامل کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button