عراق

عراق کے وزیراعظم نے امریکی دباؤ مسترد کر دیا

وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس انسداد دہشت گردی کا اہم ترین ادارہ ہے اور یہ ادارہ اپنا کام کرتا رہے گا۔
انہوں نے عوامی رضاکار فورس کی تحلیل کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کا حشدالشعبی کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوان ، ملک کی دینی قیادت اور خاص طور پر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے حکم پر وطن کے دفاع کے لیے جان ہتھیلی پہ لے کر میدان میں آئے ہیں اور ہمارے ملک کو اس ادارے کے اشد ضرورت ہے۔
حشدالشعبی کے ترجمان الاسدی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے آئین کے تحت ملک کی پارلیمنٹ نے عوامی رضاکار فورس کے قیام کا بل منظور کیا تھا اور یہ ادارہ باضابطہ طور پرملک کی دفاعی فورس کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button