دہشتگرد احمد لدھیانوی کی تحریک جعفریہ کا سہارا لینے کی کوشیش

28 مارچ, 2017 00:00

شیعیت نیوز: شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ دہشتگرد احمد لدھیانوی نے اپنی جماعت کو قومی دھارے میں لانے کے لئے صحافتی حلقوں اور حکومتی و سیکورٹی اداروں کو گمراہ کرنے کے کئے 7 صفحات پر مبنی ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میںانہوںنے خود کو شدت پسند اور دہشتگردانہ کاروائیوں کا مخالف اور پرامن ثابت کرنے کی ناکام کوشیش کی ہے، جبکہ اس میں انہوںنے کالعدم لشکرجھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق سے اپنی لاتعلقی کا اعلان بھی کیا ہے اور پاک فوج پر الزام لگایا ہے کہ ملک اسحاق کو انہوںنے پالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:: ایجنسیوں کی آشیرواد قاتل لدھیانوی کی مظلوم بننے کی کوشش ناکام

اس مراسلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ نے خود کو معتدل ثابت کرنے کی ناکام کوشیش کرتے ہوئے تحریک جعفریہ کا سہارا لیا، اس نے لکھا کہ جس طرح سپاہ محمد کی کاروائیوں سے تحریک جعفریہ کا کوئی سروکار نہیں اسی طرح لشکر جھنگوی سے سپاہ صحابہ کا کوئی تعلق نہیں ، لدھیانوی نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کے قائدین سے اپنی جماعت کو عسکریت پسندی سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

دھیاں رہے کہ تحریک جعفریہ سمیت مکتب تشیع کی کوئی جماعت دہشتگرد ی میں ملوث نہیں رہی، جبکہ تحریک جعفریہ کو جنرل مشروف نے محض بلینس پالیسی کے تحت کالعدم قرار دیا تھا،احمد لدھیانوی کا تحریک جعفریہ سے اپنی تنظیم کا موازنہ کرنا اپنے منہ پر تھوکنے کے معترادف ہے کیونکہ سپاہ صحابہ اپنی دہشگردانہ کاروائیوں کی وجہ سے کالعدم قرار دی گئی تھی جبکہ تحریک جعفریہ کو سپاہ صحابہ کے مقابلے بلینس پالیسی کے تحت کالعدم قرار دیا گیاتھا،جبکہ اہم نقطہ یہ ہے کہ سپاہ محمد کا تحریک جعفریہ سے دور دور کا ناطہ نہیں تھا جبکہ لشکرجھنگوی کے بارے میں مولوی لدھیانوی خود اقرار کرچکے ہیں ہمارے ہی لوگ تھے

TJP22.jpg

12:52 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔