پاکستان

ایجنسیوں کی آشیرواد قاتل لدھیانوی کی مظلوم بننے کی کوشش ناکام

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ دہشتگرد احمد لدھیانوی نے اپنی جماعت کو قومی دھارے میں لانے کے لئے صحافتی حلقوں اور حکومتی و سیکورٹی اداروں کو گمراہ کرنے کے کئے 7 صفحات پر مبنی ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میںانہوںنے خود کو شدت پسند اور دہشتگردانہ کاروائیوں کا مخالف اور پرامن ثابت کرنے کی ناکام کوشیش کی ہے، جبکہ اس میں انہوںنے کالعدم لشکرجھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق سے اپنی لاتعلقی کا اعلان بھی کیا ہے اور پاک فوج پر الزام لگایا ہے کہ ملک اسحاق کو انہوںنے پالا تھا۔

شیعیت نیوز کی میڈیا ٹیم کی جانب سے جب اس مراسلہ کو تفصیلی پڑھا گیا تو ثابت ہوا کہ اس مراسلہ میں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، اس مراسلہ کے مطابق مولانا لدھیانوی نے کہا کہ انکی تنظیم شیعہ تکفیری کی قائل تھی لیکن دوہزر تین 2003 کے بعد سے انہوںنے اپنی جماعت سے شیعہ تکفیری کی پالیسی کو تکر کردیا ہے، لیکن ہماری پاس موجود شواہد کے مطابق حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے اس کالعدم جماعت کے جلسے اور لدھیانوی کی تقریر کے دوران ہی شیعہ تکفیری کے شعار بلند کیئے گئے تھے ،دوسری جانب اسی جماعت کے صدر اورنگزیب فاروقی کی ویڈیو بھی کچھ سال پہلے ہی کی ہے جس اس دہشتگرد نے شیعہ مسلمانوں کو اعلانیہ دھمکی دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں :: دہشتگرد احمد لدھیانوی کی تحریک جعفریہ کا سہارا لینے کی کوشیش

اس کے علاوہ کوئٹہ علمدار وڈ دھماکے کے بعد سپاہ صحابہ کی ہی جانب سے اس دہشتگردانہ کاروائی کے سال مکمل ہونے پر جشن منایا گیا جس میں احمد لدھیانوی بھی شریک تھا ،اسی دوران شیعہ مسلمانوں کی تکفیری اور نفرت پر مبنی ایک ترانہ بھی پڑھا گیا جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوچکا ہے، جس پر احمد لدھیانوی جھوم جھوم کر داد دے رہے تھے۔

اسکے علاقہ انہوںنے دہشتگردانہ کاروائیاں جو سپاہ صحابہ نے انجام دیںاسکی ذمہ داری لشکر جھنگوی پر ڈال دی جبکہ لشکر جھنگو ی1996میں وجود میں آئی سپاہ صحابہ کا قیام1985ہے، 96 سے پہلے دہشتگردی کون کرتا تھا؟؟ لدھیانوی بتائیں گے کہ کراچی میں لیاقت آباد، گولیمار، نیو کراچی میں شیعہ مساجد و آبادیوں پر حملے،سانحہ لاہور، پارچنار پر لشکر کشی، گلگت پر لشکر کشی، جھنگ میں فرقہ وارانہ فسادات ، شہید عارف حسینی کا قتل وغیرہ کسی نے کیئے ان واقعات کے دوران تو لشکر جھنگوی وجود میں بھی نہیں آئی تھی ۔

لہذا اس تحریر کے ذریعہ دہشتگرد احمد لدھیانوی کے چیدہ چیدہ جھوٹ کوآشکار کیا ہے تاکہ ریاست اور صحافتی حلقے پروپگنڈے کا شکار نا ہوجائیں، یہ دہشتگرد تنظیم اور اسکا سرغنہ کسی طور پر بھی معصوم اور ملک سے مخلص نہیں ہے یہ سب آپریشن رد الفساد اور ملک میں دہشتگرد اور کالعدم جماعتوں کے خلاف سخت ہوتے شکنجے کے خوف سے انہوںنے اپنی جماعت کو بچانے کے لئے یہ جھوٹ گھڑا ہے جسکی کوئی حقیقت نہیں۔

 

123ef527-8b00-4f6d-83b6-c4522dd915d6.jpg

7a977e62-2c96-454b-b41a-3f31298c0680.jpg

68b3d163-6b01-4379-a767-d23c8ec173f8.jpg

cb8e3151-b9c8-434d-bf00-614c0554d9f4.jpg

 

 

a438f4c9-8a74-4688-b05b-1b182e93ddaa.jpg

 

b468209f-0899-4fc5-bdb5-be9e14a9504c.jpg

 

4613aa9f-7878-4e66-a129-28ee9a49fbb4.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button