جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد کی کمان ایران کے مفاد میں ہے، ناصر جنجوعہ
شیعیت نیوز: وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کاکہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ کے طور پر تعیناتی مسلم ممالک کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔
میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ اگر راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ بنتے ہیں تو وہ امت مسلمہ کے اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا سبب بنیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) راحیل شریف اپنے تجربات اور سوچ کے ساتھ مسلم ممالک کی باہمی غلط فہمیوں کو دور کریں گے، جس سے ایران سمیت اتحاد مخالف ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی اتحاد میں شمولیت کیلئے ‘عدم اعتراض سرٹیفکیٹ’جاری کردیا، جس کے بعد سابق آرمی چیف دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والے 39 اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کے سربراہ کا عہدہ جلد سنبھالیں گے، جسے ‘مسلم نیٹو’ کا نام دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف، جنرل راحیل کو این اوسی دینے کی مخالف
تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ہم اس فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور جلد پارلیمنٹ میں بھی اس معاملے کو اٹھائیں گے۔








