سعودی عرب

سعودی عرب کے امراء وہابی دہشت گردوں کو اربوں ڈالر کی فنڈنگ فراہم کررہے ہیں

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے امراء دہشتگردوں کو اربوں ڈالر کی فنڈنگ فراہم کررہے ہیں۔ سعودی عرب کا غالب مذہبی مکتبہ دہشت گردی کو ہوا دیتا ہے اور اس کی وجہ سے مساجد، علماء، سکول و کالج اور حتیٰ کہ ہر طبقہ دہشت گردی کی جانب مائل ہوچکا ہے۔ جس کے نتیجے میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں بھی ہورہی ہیں۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق لندن میں دہشتگردی کرنے والا شخص خالد مسعود اگرچہ برطانوی شہری تھا لیکن ایک عرصے سے سعودی عرب کے پھیلائے ہوئے دہشت گردانہ نظریات سے متاثر تھا۔اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردانہ نظریہ کو فروغ دیا جارہا ہے اور سعودی عرب کے اکثر شہری دہشت گردوں کو مالی تعاون فراہم کررہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں شاہی خاندان یا وہابیت پر تنقید کرنے کا نتیجہ موت ہوسکتا ہے۔ سعودی عرب کے مذہبی نظریات اوروہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے نظریات سے یکسانیت اور مماثلت پائی جاتی ہے۔ القاعدہ سمیت اکثر دہشت گرد تنظیموں کے کمانڈروں کا تعلق سعودی عرب سے رہا ہے۔ سعودی عرب کے شہری ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے سے لیکر دنیا بھر میں جاری دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button