داعش نے پاکستان، افغانستان اور عراق سے بھرتیوں کی کوششیں تیز کر دیں، ریکس ٹلرسن

25 مارچ, 2017 00:00

شیعیت نیوز: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکہ نے اتحادی افواج سے مل کر مشرق وسطٰی میں داعش کی کمر توڑ دی، داعش نے جنگجوؤں کی بھرتی کے لئے پاکستان، افغانستان اور عراق میں کوششیں تیز کر دی ہیں۔ گذشتہ روز واشنگٹن میں داعش مخالف عالمی اتحاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن  نے مزید کہا کہ امریکی اور اتحادی افواج نے مل کر مشرق وسطٰی میں داعش کا بھرپور مقابلہ کیا اور ان کی کمر توڑ دی، عراق اور شام کے متعدد علاقوں میں اب بھی داعش کے جنگجوؤں سے جنگ جاری ہے، امریکہ شامی پناہ گزینوں کے لئے مشرق وسطٰی میں ایک محفوظ زون قائم کرے گا۔

11:14 صبح مئی 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔