بحرین :گزشتہ ہفتے احتجاجی ریلیوں میں 62 شہری گرفتار ہوئے:انکشاف

24 مارچ, 2017 00:00

شیعیت نیوز: بحرینی ادارہ برائے انسانی حقوق نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے میں بحرین میں نظام کیخلاف 112پر امن احتجاجی ریلیاں منعقد ہوئیں تھیں جن کے دوران 62شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بحرینی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مطابق گرفتار ہونیوالوں میں 11بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں 14فروری 2011ء کو آل خلیفہ کے نظام کیخلاف عوامی احتجاج شروع ہوا تھا تب سے لیکر اب تک بحرینی، سکیورٹی فورسز عوام کیخلاف بدترین کارروائیاں کررہی ہیں اور پر امن عوام کو کچل رہی ہے۔

12:01 شام جون 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔