دنیا
کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدہ ناکارہ ہے، اسے منسوخ کیا جائے، افغان پارلیمنٹ
افغان پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس کے دوران، کابل کے ملٹری اسپتال پر ہونے والے حملے کے بارے میں گرما گرم بحث ہوئی اور ارکان نے کابل واشنگٹن معاہدے پر کڑی نکتہ چینی کی۔ارکان کا کہنا تھا کہ کابل واشنگٹن معاہدہ غیر موثر ہے اور امریکہ نے اس معاہدے پر دستخط کرواکے افغانستان کو دھوکہ دیا ہے لہذا سے منسوخ کردیا جائے۔بعض ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کے حوالے سے امریکہ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے بلکہ اس معاہدے کو افغانستان میں اپنے فوجیوں کو باقی رکھنے لیے استعمال کر رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کابل واشنگٹن معاہدے پر دستخط سے انکار اور موجودہ صدر اشرف غنی کو مشورہ دیا تھاکہ حکومت افغانستان کی شرائط پوری ہونے تک وہ اس معاہدے پر دستخط نہ کریں۔