پاکستان

ایم ڈبلیو ایم اور اے پی ایم ایل کا سیاسی جماعتوں کے باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق

شیعیت نیوز: آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر ڈاکٹر فرخ چیمہ کی مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی صاحب سے ملاقات آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر فرخ چیمہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو آل پاکستان مسلم لیگ کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر فرخ چیمہ کی سربراہی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی نمائندہ وفد نے وحدت ہاؤس پنجاب میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکریٹری شماریات ولی مہدی خان اور صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا سید نیاز حسین بخاری سے ملاقات کی اور اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقعہ پر ملکی سیاسی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور قومی سطح پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قومی مؤقف کی تائید کی گئی اور سیاسی جماعتوں کے باہمی اشتراک عمل کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے باہمی روابط کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button